کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: جو شخص اہل کتا ب پر زنا اور شراب پینے کے معاملہ میں حد لگانے کی رائے نہ رکھتا ہو
❮
❯
٣٠٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن منصور عن إبراهيم قال: لا يقام على أهل الكتاب حد (في) (١) شرب خمر ولا زنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اہل کتاب پر شراب پینے اور زنا کرنے کے معاملہ میں حد قائم نہیں کی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30461
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30461، ترقيم محمد عوامة 29150)
٣٠٤٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (شعبة) (١) عن عمرو عن مجاهد عن ابن عباس قال: ليس على أهل الكتاب حد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاھد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : اہل کتاب پر حد جاری نہیں ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30462
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30462، ترقيم محمد عوامة 29151)