کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس عورت کے بیان میں جو اپنی عدت کے دوران شادی کرلے، کیا اس پر حد لگے گی؟
حدیث نمبر: 30456
٣٠٤٥٦ - [حدثنا (١) (أبو محمد) (٢) عبد اللَّه بن يونس قال: حدثنا (أبو) (٣) عبد الرحمن بقي ابن مخلد قال: حدثنا أبو بكر قال] (٤): حدثنا وكيع عن هشام عن (قتادة) (٥) عن سعيد ابن المسيب أن امرأة تزوجت في عدتها فضربها عمر تعزيرًا دون الحد (٦).
حدیث نمبر: 30457
٣٠٤٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة قال: قلت لسعيد بن المسيب: إن تزوجها في عدتها عمدًا؟ قال: يقام عليها الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے دریافت کیا : اگر عورت جان بوجھ کر اپنی عدت کے دوران شادی کرلے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر حد قائم کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30458
٣٠٤٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أن مروان جلدهما أربعين أربعين وفرق بينهما، فقال (له) (١) قبيصة بن ذؤيب: (لو) (٢) خففت فجلدتهما عشرين عشرين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ مروان نے ان دونوں میاں بیوی کو چالیس چالیس کوڑے مارے اور ان دونوں کے درمیان تفریق کردی۔ اس پر حضرت قبیصہ بن ذؤیب نے اس سے فرمایا : اگر تو تخفیف کرتا اور ان کو بیس بیس کوڑے مار دیتا تو بہتر تھا۔
حدیث نمبر: 30459
٣٠٤٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر شعبی اور ابراہیم سے ایک عورت کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی عدت کے دوران ہی نکاح کرلیا تھا ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس عورت پر حد جاری نہیں ہوگی۔
حدیث نمبر: 30460
٣٠٤٦٠ - وعن حماد عن إبراهيم في امرأة نكحت في عدتها، (قالا) (١): ليس عليها حد.