کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
حدیث نمبر: 30411
٣٠٤١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن بديل عن جابر ابن زيد أنه قال: إذا أتى الرجل البهيمة أقيم عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بدیل فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید نے ارشاد فرمایا : جب آدمی جانور سے جماع کرے تو اس پر حد قائم کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30412
٣٠٤١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) سفيان بن حسين عن (أبي علي الرحبي) (٢) عن عكرمة قال: سئل الحسن بن علي عن رجل أتى بهيمة قال: إن كان محصنا رجم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جس نے جانور سے جماع کیا تھا ؟ آپ نے فرمایا : اگر وہ شادی شدہ ہو تو اسے سنگسار کردیا جائے۔
حدیث نمبر: 30413
٣٠٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن ابن أبي فروة عن (بكير) (١) ابن عبد اللَّه بن الأشج عن سليمان بن يسار أنه كان يقيم عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکیر بن عبداللہ بن اشج فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار اس شخص پر حد قائم کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 30414
٣٠٤١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن فيمن يأتي البهيمة والغلام، قال: عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور اور غلام سے جماع کرتا ہو آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری ہوگی۔
حدیث نمبر: 30415
٣٠٤١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: إذا وقع (الرجل) (١) (بالبهيمة) (٢) جلد الحد تامًا، ومن رمى (امرأة) (٣) بالبهيمة فعليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے جانور سے جماع کیا تو اس پر مکمل حد لگائی جائے گی اور جو عورت پر جانور سے بدفعلی رضی اللہ عنہ کا الزام لگائے تو اس پر حد لگے گی۔
حدیث نمبر: 30416
٣٠٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن ليث عن يزيد عن مسروق في الذي يأتي البهيمة قال: إذا فعل بها، قال: (ذبحت) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا : جب اس نے ایسا کیا تو اس جانور کو ذبح کردیا جائے۔
حدیث نمبر: 30417
٣٠٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن داود قال: قال ⦗٤٢٩⦘ مسروق: يرجم وترجم (الحجارة) (١) التي رجم بها، ويعفى أثره -يعني في الذي يأتي البهيمة-.
مولانا محمد اویس سرور
داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا : جانور سے وطی کرنے والے کو سنگسار کیا جائے گا اور اس پتھر کو بھی سنگسار کیا جائے گا جس سے اسے رجم کیا گیا۔
حدیث نمبر: 30418
٣٠٤١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن الحكم قال: من أتى البهيمة أقيم عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا : جو شخص جانور سے صحبت کرلے اس پر حد قائم کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30419
٣٠٤١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن العلاء بن المسيب عن أبيه قال: من أتى بهيمة لم تقم (له) (١) قيامة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علاء بن مسیب فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت مسیب نے ارشاد فرمایا : جو شخص جانور سے صحبت کرے تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
حدیث نمبر: 30420
٣٠٤٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن (معمر) (١) عن الزهري في الذي يأتي البهيمة قال: عليه أدنى الحدين أحصن أم لم يحصن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا : اس پر کم سے کم سزا نہیں جاری ہوگی : شادی شدہ ہو یا شادی شدہ نہ ہو۔
حدیث نمبر: 30421
٣٠٤٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن (موسى) (١) عن إبراهيم بن إسماعيل عن داود بن حصين عن عكرمة عن ابن عباس عن النبي ﷺ (٢) قال: "اقتلوا الفاعل بالبهيمة والبهيمة" (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جانور سے بدفعلی رضی اللہ عنہ کرنے والے کو اور اس جانور کو قتل کردو۔