کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر اس پر تہمت لگا دے
حدیث نمبر: 30354
٣٠٣٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يلاعن امرأته ثم يقذفها قال: يضرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بیوی سے لعان کرلے پھر وہ اس پر تہمت لگا دے۔ آپ نے فرمایا : اس پر حد لگائی جائے گی اور حضرت عامر نے فرمایا : اس کو حد نہیں لگائی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30355
٣٠٣٥٥ - وقال عامر: لا يضرب.
حدیث نمبر: 30356
٣٠٣٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الرجل يلاعن امرأته ثم تلد فيقول: ليس هذا مني، قالا: يضرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے اپنی بیوی سے لعان کیا پھر اس کی بیوی نے بچہ جنا پس وہ کہنے لگا : یہ میرا نہیں ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اسے مارا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30357
٣٠٣٥٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عاصم عن ابن جريج عن عطاء قال: إن لاعنته ثم قذفها لم يحد، قال: قلت: وكيف؟] (١) وقد (أكذب نفسه) (٢)، قال: لا يحد، قد باء بلعنة اللَّه كتاب اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : اگر ان دونوں نے لعان کرلیا پھر اس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو اس پر حد نہیں لگائی جائے گی۔