کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک کسی کو لوطی کہنے والے کو سزا نہیں دی جائے گی
حدیث نمبر: 30235
٣٠٢٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غسان بن مضر عن سعيد بن يزيد عن سنان ابن سلمة أنه قال له: نعم الرجل إن كان لوطيًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت سنان بن سلمہ نے ان سے ارشاد فرمایا : آدمی بہت اچھا ہوتا ہے اگر اس کا تعلق قوم لوط سے ہو۔
حدیث نمبر: 30236
٣٠٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن طاوس أنه كان يقول: (ليس) (١) عليه حد إلا أن يقول: (إنك) (٢) تعمل بعمل قوم لوط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس فرمایا کرتے تھے : اس پر حد نہیں ہوگی مگر وہ یوں کہے : بیشک تو قوم لوط کے عمل جیسا عمل کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 30237
٣٠٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن واضح عن عبيد بن سليمان عن الضحاك بنحو من قول طاوس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک سے بھی حضرت طاؤس جیسا قول اس سند سے منقول ہے۔
حدیث نمبر: 30238
٣٠٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (زيد) (١) بن الحباب عن شعبة عن أبي خالد الواسطي عن الشعبي قال: لا أعلم عليه (حدًا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو خالد الواسطی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : میں نہیں جانتا کہ اس پر حد لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 30239
٣٠٢٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن سعيد بن أبي عروبة عن فرقد السبخي أن رجلا قال لرجل: يا لوطي، فسأل الحسن ومحمدا فقالا: ليس عليه حد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فرقد سبخی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی سے کہا : اے لوطی ! تو اس شخص نے حسن بصری اور محمد سے پوچھا ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی اور حسن بصری نے فرمایا : مگر وہ یوں کہہ دے، بیشک تو قوم لوط کے عمل کی طرح عمل کرنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 30240
٣٠٢٤٠ - وقال: الحسن إلا أن يقول: إنك تعمل بعمل قوم لوط.
حدیث نمبر: 30241
٣٠٢٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة قال: ليس عليه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العلائ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے ارشاد فرمایا : اس پر کوئی سزا نہیں ہوگی اور حضرت ابو ہاشم نے فرمایا : جب وہ یوں کہے : بیشک تو نے فلاں سے اس کی سرین میں وطی کی ہے تو اس کو حد قذف کے کوڑے لگیں گے۔
حدیث نمبر: 30242
٣٠٢٤٢ - وقال أبو هاشم: إذا قال: إنك تنكح فلانًا في دبره قال: اجلده الحد.
حدیث نمبر: 30243
٣٠٢٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي هلال عن قتادة قال: قال رجل لأبي الأسود: يا لوطي، فقال: يرحم اللَّه لوطًا، ولم يره شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابو الاسود کو یوں کہا : اے لوطی ! تو آپ نے فرمایا : اللہ حضرت لوط پر رحم فرمائے۔ اور آپ نے اس کے بارے میں کسی چیز کو لازم نہیں سمجھا۔
حدیث نمبر: 30244
٣٠٢٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن عن منصور عن إبراهيم قال: يجلد من فعله ومن رمى به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : کوڑے لگائے جائیں اس شخص کو جس نے یہ کا م کیا اور جس پر یہ الزام لگایا جائے۔