کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس عورت کے بیان میں جس نے کسی آدمی کی باندی سے مشابہت اختیار کی پس اس آدمی نے اس سے وطی کرلی
حدیث نمبر: 30217
٣٠٢١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن (أبي) (١) بشر عن أبي روح أن امرأة تشبهت بأمة لرجل، وذلك ليلًا، فواقعها وهو يرى أنها أمته، قال: فرفع ذلك إلى عمر، قال: فأرسل إلى علي فقال: اضرب الرجل حدًا في السر، واضرب المرأة في العلانية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو روح فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے کسی آدمی کی باندی سے مشابہت اختیار کی اور یہ رات کا وقت تھا پس اس نے اس سے وطی کی اور وہ سمجھ رہا تھا کہ وہ اس کی باندی ہے۔ پھر یہ معاملہ حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا۔ تو آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو قاصد بھیج کر بلایا اور فرمایا : آدمی پر پوشیدگی میں حد لگاؤ اور عورت پر اعلانیہ طور پر حد لگاؤ۔