کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درانحالیکہ وہ ایک مرتبہ مملوکہ رہ چکی ہے
حدیث نمبر: 30130
٣٠١٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب قال: كتبت إلى أبي قلابة أسأله عن المرأة تقذف وقد (كانت مُلكت) (١)، فكتب إليَّ: أن قاذفها يجلد ثمانين.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کو خط لکھ کر آپ سے ایسی عورت کے متعلق سوال کیا جو مملوکہ رہ چکی تھی ؟ آپ نے مجھے جواب لکھا : اس پر تہمت لگانے والے کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30131
٣٠١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم في أم الولد إذا أعتقت ثم قذفت: جلد قاذفها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسی ام ولدہ کے بارے میں مروی ہے کہ جب اسے آزاد کردیا گیا پھر اس پر تہمت لگائی گئی۔ آپ نے فرمایا : اس پر تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30132
٣٠١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يقول: إذا مُلكت المرأة مرة ثم (أعتقت) (١) فإن على قاذفها الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری فرمایا کرتے تھے : جب عورت ایک مرتبہ مملوکہ ہوگئی پھر اسے آزاد کردیا گیا تو اس پر تہمت لگانے والے پر حد جاری ہوگی۔
حدیث نمبر: 30133
٣٠١٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن هشام عن قتادة عن الحسن في امرأة ملكت مرة ثم قذفت، قال: لا يجلد قاذفها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے ایسی عورت کے بارے میں مروی ہے جو ایک مرتبہ مملوکہ ہوگئی پھر اس پر تہمت لگائی گئی۔ آپ نے فرمایا : اس پر تہمت لگانے والے کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔