٢٩٩٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: سأله ابن هبيرة عن العقل على رؤوس الرجال أو على (الأعطية) (١) قال: لا، بل على رؤوس الرجال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ھبیرہ نے حضرت عامر سے دیت کے متعلق سوال کیا کہ دیت قوم کے سربراہوں پر لازم ہوگی یا عام لوگوں پر بھی ؟ آپ نے فرمایا : نہیں بلکہ قوم کے سربراہوں پر۔
٢٩٩٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: (العقل) (١) والقسامة و (الشفعة) (٢) على رؤوس الرجال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو یوں فرماتے ہوئے سنا : دیت قسامت اور شفعہ قوم کے سربراہوں پر لازم ہوگا۔