حدیث نمبر: 29893
٢٩٨٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا دخل اللص دار الرجل فقتله فلا ضرار عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب چور آدمی کے گھر میں داخل ہوا سو اس آدمی نے اسے قتل کردیا تو اس سے کوئی بدلہ نہیں لیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29894
٢٩٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: (اقتل) (١) اللص، وأنا ضامن (ألا) (٢) تتبعك (منه تبعة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : چور کو قتل کر دے میں ضامن ہوں کوئی تیرے پیچھے نہ آئے گا۔
حدیث نمبر: 29895
٢٩٨٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن سالم بن عبد اللَّه عن ابن عمر أنه وجد سارقًا في بيته، فأصلت عليه (بالسيف) (١)، ولو تركناه لقتله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنے گھر میں ایک چور کو پایا تو آپ نے اس پر تلوار سے حملہ کردیا۔ اور اگر ہم آپ کو چھوڑ دیتے تو آپ ضرور اسے قتل کردیتے۔
حدیث نمبر: 29896
٢٩٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن حميد بن هلال عن حجير بن الربيع قال: قلت لعمران بن حصين: أرأيت إن دخل عليَّ داخل يريد نفسي ومالي؟ فقال: لو دخل عليَّ داخل يريد نفسي ومالي لرأيت أن قد (حل) (١) لي قتله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجیر بن ربیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمران بن حصین سے دریافت کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی شخص میری جان اور میرے مال کے ارادے سے مجھ پر داخل ہو تو میں کیا کروں ؟ آپ نے فرمایا : اگر کوئی مجھ پر میری جان اور میرے مال کے ارادے سے آئے تو میری رائے ہے کہ میرے لیے اس کا قتل حلال ہوگیا۔
حدیث نمبر: 29897
٢٩٨٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن قابوس بن المخارق عن أبيه قال: أتى النبي ﷺ رجل فقال: يا رسول اللَّه الرجل يأتيني يريد مالي، قال: " (ذكره) (١) باللَّه"، قال: فإن لم يذكر، قال: "فاستعن عليه بمن حولك من المسلمين"، قال: فإن لم يكن حولي أحد من المسلمين؟ قال: "فاستعن عليه ⦗٣١٩⦘ بالسلطان"، قال: فإن نأى عني السلطان؟ قال: "فقاتل دون مالك حتى تمنع مالك (و) (٢) تكون في شهداء الآخرة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مخارق فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! جو آدمی میرے مال کے ارادے سے میرے پاس آئے تو میرے لیے کیا حکم ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم اسے اللہ سے ڈرنے کی نصیحت کرو اس نے عرض کی، اگر وہ نصیحت نہ پکڑے تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو پھر تم اس کے خلاف اپنے اردگرد موجود مسلمانوں سے مدد مانگو، اس نے عرض کی اگر ان میں سے کوئی بھی نہ ہو تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پھر تم بادشاہ سے اس کے خلاف مدد مانگو اس نے عرض کی اگر بادشاہ مجھ سے دور ہو تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پھر تم اپنے مال کی حفاظت کرلو اور تم آخرت کے شہدا میں ہوجاؤ۔
حدیث نمبر: 29898
٢٩٨٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين قال: سمعته يقول: ما علمت أن أحدًا من المسلمين ترك قتال رجل يقطع عليه الطريق أو يطرقه (في بيته) (١) تأثما من ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ میں مسلمانوں میں سے کسی کو نہیں جانتا جس نے ایسے شخص سے قتال کو چھوڑا ہو جو اس پر ڈاکہ ڈال رہا ہو یا رات کو اس کے گھر میں گھس آیا ہو، اس کو گناہ سمجھتے ہوئے۔
حدیث نمبر: 29899
٢٩٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد (عن) (١) عوف عن الحسن قال: اقتل اللص و (الحروري) (٢) والمستعرض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : چور کو خارجی کو اور خارجیوں میں سے جائزہ لے کر مارنے والوں کو قتل کردو۔
حدیث نمبر: 29900
٢٩٩٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع قال: أصلت ابن عمر على لص بالسيف، فلو تركناه لقتله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک چور پر تلوار سے حملہ کردیا پس اگر ہم آپ کو چھوڑ دیتے تو آپ ضرور اسے قتل کردیتے۔
حدیث نمبر: 29901
٢٩٩٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (عيينة) (١) عن الزهري عن طلحة بن عبد اللَّه عن سعيد بن زيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قتل ⦗٣٢٠⦘ دون ماله فهو شهيد" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن زید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے دوران قتل کردیا گیا تو ہ شہید ہے۔
حدیث نمبر: 29902
٢٩٩٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو بن دينار عن عمرو بن (شعيب) (١) عن عبد اللَّه بن عمرو عن النبي ﵇ (٢) قال: "من قتل دون ماله فهو شهيد" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے دوران قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے۔
حدیث نمبر: 29903
٢٩٩٠٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن (جويبر) (١) عن الضحاك عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قتل دون ماله فهو شهيد"] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے دوران قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے۔
حدیث نمبر: 29904
٢٩٩٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان عن يزيد بن سنان عن ميمون بن مهران عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قتل دون ⦗٣٢١⦘ ماله فهو شهيد" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے دوران قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے۔