کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان دو غلاموں کا بیان جس میں سے ایک زخمی کر دیا جائے
حدیث نمبر: 29875
٢٩٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسے دو غلاموں کے بارے میں مروی ہے کہ جن میں سے ایک نے اپنے ساتھی کی آنکھ پھوڑ دی۔ آپ نے فرمایا : اگر ان دونوں کی قیمت برابر ہے تو آنکھ کے بدلے میں آنکھ پھوڑی جائے گی اور اگر ان میں سے ایک کی قیمت دوسرے سے زیادہ ہے تو زیادہ قیمت والے کو کم قیمت والے پر لوٹائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29875
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29875، ترقيم محمد عوامة 28604)
حدیث نمبر: 29876
٢٩٨٧٦ - وعن حماد عن إبراهيم في العبدين يفقأ أحدهما عين صاحبه، قال: إن كانت قيمتهما سواء فالعين بالعين، وإن كانت قيمة أحدهما أكثر من (الآخر) (١) (رد) (٢) الأكثر على الأقل.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29876
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29876، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 29877
٢٩٨٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: العبد يقتل العبد عمدًا، المقتول خير من القاتل؟ قال: ليس لسادة المقتول إلا قاتل عبدهم [ليس لهم غيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا اس غلام کے متعلق جس نے قصداً ایک غلام کو قتل کردیا درا نحالی کہ مقتول قاتل سے بہتر تھا تو اس کا کیا حکم ہوگا ؟ آپ نے فرمایا : مقتول کے آقا کو صرف اپنے غلام قاتل ملے گا انہیں اس کے سوا کچھ نہیں ملے گا اور حضرت عمرو بن دینار نے اس کے جواب میں فرمایا : انہیں صرف اپنے غلام کا قاتل ملے گا اگر وہ چاہیں تو اسے قتل کردیں اور اگر چاہیں تو اسے غلام بنالیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29877
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29877، ترقيم محمد عوامة 28605)
حدیث نمبر: 29878
٢٩٨٧٨ - وقالها عمرو بن دينار: ليس لهم إلا قاتل عبدهم] (١) (إن شاءوا) (٢) قتلوه، وإن شاءوا استرقوه.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29878
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29878، ترقيم محمد عوامة ---)