حدیث نمبر: 29747
٢٩٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن (يزيد) (١) قال: قال (سلمان) (٢): (أما) (٣) الدم فيقضي فيه عمر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان فارسی نے ارشاد فرمایا : بہر حال خون تو اس بارے میں حضرت عمر فیصلہ فرمائیں گے۔
حدیث نمبر: 29748
٢٩٧٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن النزال بن سبرة قال: كتب عمر إلى أمراء الأجناد أن لا تقتل نفس دوني (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نزال بن سبرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اجناد کے امیروں کی طرف خط لکھا : میری اجازت کے بغیر کسی کو بھی قتل نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29749
٢٩٧٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن ابن سيرين قال: كان لا يقضى في دم دون أمير المؤمنين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا : کسی بھی خون کے بارے میں امیرالمومنین کے بغیر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔
حدیث نمبر: 29750
٢٩٧٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن جارية لحفصة سحرتها ووجدوا سحرها (واعترفت) (١) به، (فأمرت) (٢) عبد الرحمن بن زيد فقتلها، فبلغ ذلك عثمان فأنكره واشتد عليه، فأتاه ابن عمر فأخبره أنها سحرتها واعترفت به ووجدوا سحرها، فكأن عثمان إنما أنكر ذلك؛ لأنها قتلت بغير إذنه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : حضرت حفصہ کی ایک باندی نے آپ پر جادو کردیا اور ان لوگوں نے جادو کا اثر محسوس بھی کیا اس باندی نے اس کا اعتراف کرلیا۔ تو حضرت عبدالرحمن بن زید کے حکم سے اس کو قتل کردیا گیا حضرت عثمان کو اس کی خبر پہنچی تو آپ نے اس بات کو ناپسند کیا اور اس پر بہت غصہ ہوئے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما آپ کے پاس تشریف لائے اور آپ کو اطلاع دی کہ اس باندی نے حضرت حفصہ پر جادو کیا تھا اور اس کا اعتراف بھی کیا اور ان لوگوں نے اس کے جادو کا اثر بھی پایا تھا۔ پس گویا حضرت عثمان نے اس کو ناپسند کیا اس لیے کہ اس کو آپ کی اجازت کی بغیر قتل کیا گیا تھا۔