حدیث نمبر: 29643
٢٩٦٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن ابن أبي ذئب عن الزهري أن النبي ﷺ قضى في القسامة أن اليمين على المدعى عليهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
امام زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسامت میں یوں فیصلہ فرمایا کہ قسم مدعی علیہم پر لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 29644
٢٩٦٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عبيد اللَّه بن عمر أنه سمع أصحابًا لهم يحدثون أن عمر بن عبد العزيز بَدَأَ (المدّعى) (١) عليهم باليمين ثم ضمنهم العقل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ انہوں نے اپنے اصحاب کو یوں بیان کرتے ہوئے سنا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس بات کی ابتداء کی مدعی علیہم کے ذمہ قسم ہوگی پھر آپ نے ان کو دیت کا ضامن بنایا۔
حدیث نمبر: 29645
٢٩٦٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن مطيع (عن فضيل) (١) بن (عمرو) (٢) عن ابن عباس أنه قضى بالقسامة على المدعى عليهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مدعی علیہم پر قسم کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 29646
٢٩٦٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية (عن ابن أبي ذئب) (١) عن الزهري عن سعيد بن المسيب أنه كان يرى القسامة على المدعى عليهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب یہ رائے رکھتے تھے کہ قسم مدعی علیہم پر لازم ہے۔
حدیث نمبر: 29647
٢٩٦٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن ابن أبي ذئب عن الزهري قضى رسول اللَّه ﷺ بالقسامة على المدعى عليهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدعی علیہم پر قسم کا فیصلہ فرمایا۔