کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: ہاتھ کا گٹا ٹوٹ جانے کا بیان
❮
❯
٢٩٥٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن حجاج عن ابن أبي مليكة عن نافع بن (عبد) (١) الحارث قال: كتبت إلى عمر أسأله عن رجل كسر أحد زنديه فكتب إلي عمر أن فيه (حقتين بكرتين) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن عبدالحارث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو خط لکھ کر میں نے ان سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس کے دو میں سے ایک گٹا ٹوٹ گیا تھا ؟ تو حضرت عمر نے مجھے خط لکھا : اس میں دو چار چار سال کی اونٹنیاں لازم ہوں گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29598
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29598، ترقيم محمد عوامة 28355)
٢٩٥٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن سالم عن الشعبي عن زيد بن ثابت قال: في الساعدين وهما الزندان خمسون دينارًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت نے فرمایا : بازو کے گٹوں میں پچاس دینار لازم ہوں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29599
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف جدًا؛ محمد بن سالم متروك.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29599، ترقيم محمد عوامة 28356)