حدیث نمبر: 29598
٢٩٥٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن حجاج عن ابن أبي مليكة عن نافع بن (عبد) (١) الحارث قال: كتبت إلى عمر أسأله عن رجل كسر أحد زنديه فكتب إلي عمر أن فيه (حقتين بكرتين) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن عبدالحارث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو خط لکھ کر میں نے ان سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس کے دو میں سے ایک گٹا ٹوٹ گیا تھا ؟ تو حضرت عمر نے مجھے خط لکھا : اس میں دو چار چار سال کی اونٹنیاں لازم ہوں گی۔
حدیث نمبر: 29599
٢٩٥٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن سالم عن الشعبي عن زيد بن ثابت قال: في الساعدين وهما الزندان خمسون دينارًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت نے فرمایا : بازو کے گٹوں میں پچاس دینار لازم ہوں گے۔