حدیث نمبر: 29514
٢٩٥١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن إسماعيل بن أبي خالد عن حبيب بن أبي ثابت قال: لا يقتل رجلان برجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن خالد فرماتے ہیں کہ حضرت حبیب بن ابی ثابت نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی کے بدلے دو کو قتل نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29515
٢٩٥١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو بن دينار قال: كان عبد الملك وابن الزبير لا يقتلان منهم إلا واحدًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں حضرت عبدالملک اور حضرت ابن زبیر ان سب میں سے صرف ایک کو قتل کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 29516
٢٩٥١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد قال: لا يقتل منهم إلا (واحدًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ محمد نے ارشاد فرمایا : ان میں سے صرف ایک کو قتل کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29517
٢٩٥١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى عن حسن بن صالح عن سماك عن ذهل بن كعب أن معاذًا قال لعمر: ليس لك أن تقتل نفسين (بنفس) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ذھل بن کعب فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نے حضرت عمر سے فرمایا : آپ کے لیے جائز نہیں ہے کہ آپ دو نفوس کو ایک نفس کے بدلہ میں قتل کریں۔