حدیث نمبر: 29507
٢٩٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب أن إنسانًا قُتل بصنعاء، وأن عمر قتل به سبعة نفر، وقال: لو تمالأ عليه (أهل) (٢) صنعاء لقتلتهم به جميعًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ صنعاء شہر میں ایک آدمی کو قتل کردیا گیا تو حضرت عمر نے اس کے بدلے میں سات آدمیوں کو قتل کیا اور ارشاد فرمایا : اگر صنعاء شہر کے تمام باشندے اس کے قتل پر اتفاق کرلیتے تو میں ان سب کو قتل کردیتا۔
حدیث نمبر: 29508
٢٩٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: قال (عمر) (٢): لو اشترك فيه أهل صنعاء لقتلتهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : اگر صنعاء شہر کے تمام باشندے اس میں شریک ہوتے تو میں ان سب کو قتل کردیتا۔
حدیث نمبر: 29509
٢٩٥٠٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا العمري عن نافع عن ابن عمر أن عمر بن الخطاب قتل سبعة من أهل صنعاء برجل، وقال: لو اشترك فيه أهل صنعاء لقتلتهم] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کے بدلے میں صنعا شہر کے سات باشندوں کو قصاصاً قتل کیا اور فرمایا : اگر صنعاء شہر کے تمام باشندے بھی اس کے قتل میں شریک ہوتے تو میں ان سب کو قتل کردیتا۔
حدیث نمبر: 29510
٢٩٥١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن سعيد بن وهب قال: خرج رجالٌ سَفْرٌ فصحبهم رجل فقدموا وليس معهم، قال: فاتهمهم أهله، فقال شريح: شهودكم أنهم قتلوا صاحبكم، وإلا حلفوا باللَّه ما قتلوه، فأتوا بهم عليًّا وأنا عنده، ففرق بينهم فاعترفوا، فسمعت عليا يقول: أنا أبو الحسن (القرم) (١) فأمر بهم فقتلوا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعیدبن وہب نے ارشاد فرمایا : چند آدمی سفر میں نکلے تو ان کے ساتھ ایک آدمی بھی ہو لیا جب وہ واپس آئے تو وہ آدمی ان کے ساتھ نہیں تھا راوی کہتے ہیں : اس آدمی کے گھر والوں نے ان مسافروں پر الزام لگا دیا اس پر حضرت شریح نے فرمایا : تم گواہ لاؤ اس بات پر کہ انہوں نے تمہارے ساتھی کو قتل کیا ہے ورنہ یہ لوگ اللہ کی قسم اٹھائیں گے کہ انہوں نے قتل نہیں کیا پس لوگ انہیں لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آگئے اور میں بھی آپ کے پاس تھا آپ نے ان کے درمیان جدائیگی کی تو انہوں نے اعتراف کرلیا راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا، میں ابو الحسن تجربہ کار ہوں پھر آپ کے حکم سے ان کو قتل کردیا گیا۔
حدیث نمبر: 29511
٢٩٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سمعت (سليمان) (١) بن موسى قال: في القوم يدلون جميعا في الرجل: (يقتلهم) (٢) جميعا به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سلیمان بن موسیٰ کو ایک قوم کے بارے میں جو ایک آدمی کے بارے میں سفارش کر رہے تھے آپ کو یوں فرماتے ہوئے سنا اس کے بدلے ان سب کو قتل کردو۔
حدیث نمبر: 29512
٢٩٥١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: رجل قتل رجلين حوين عمدًا، قال: هو (بينهما) (١) قود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے ایک آدمی کے بارے میں دریافت کیا : جس نے دو آزاد آدمیوں کو عمداً قتل کردیا ہو ؟ آپ نے فرمایا : اس کو ان دونوں کے بدلے قصاصاً قتل کریں گے۔
حدیث نمبر: 29513
٢٩٥١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن مجالد عن الشعبى عن المغيرة ابن شعبة أنه قتل سبعة برجل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ نے ایک آدمی کے بدلے سات کو قصاصاً قتل کیا۔