کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس مجنوں کا بیان جو قابل سزا جرم کرے
حدیث نمبر: 29338
٢٩٣٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي قال: ما أصاب المجنون في حال جنونه فعلى عاقلته، وما أصاب في حال إفاقته أقيد منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا : مجنون جو جنایت جنون کی حالت میں کرے تو اس کا تاوان اس کے خاندان والوں پر لازم ہوگا اور جو جنایت اس نے افاقہ کی حالت میں کی تو اس سے قصاص لیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29338
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29338، ترقيم محمد عوامة 28107)
حدیث نمبر: 29339
٢٩٣٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن أنه قال: في المجنون والمغلوب على عقله والمعتوه والذي يصيبه في الشهر المرة والمرتين، قال: ⦗١٨٣⦘ إذا ذهب (عنه ذاك) (١) فصام وصلى وعقل وأصاب شيئًا فهو عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے مجنون، مغلوب العقل، ناسمجھ اور وہ شخص جس کو مہینہ میں ایک دو مرتبہ دورہ پڑتا ہو یوں ارشاد فرمایا : جب اس کی عقل چلی جائے پھر بھی وہ روزہ رکھے نماز پڑھے، بات کو سمجھے اور کسی کو نقصان پہنچائے تو اس کا تاوان اسی پر لازم ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29339
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29339، ترقيم محمد عوامة 28108)
حدیث نمبر: 29340
٢٩٣٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن حماد بن سلمة عن يحيى بن سعيد عن عمر بن عبد العزيز أنه جعل جناية المجنون على العاقلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے مجنون کی جنایت اس کے خاندان والوں پر ڈالی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29340
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29340، ترقيم محمد عوامة 28109)
حدیث نمبر: 29341
٢٩٣٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا صخر بن جويرية عن نافع أن رجلًا مجنونًا في عهد ابن الزبير كان يفيق أحيانًا فلا يُرى به (بأس) (١) (ويعود) (٢) به وجعه، فبينما هو نائم مع ابن عمه إذ دخل البيت (بخنجر) (٣) فطعن ابن عمه فقتله، فقضى عبد اللَّه بن الزبير أن يخلع من ماله ويدفع إلى أهل المقتول (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صخر بن جویریہ فرماتے ہیں کہ حضرت نافع نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت ابن زبیر کے زمانے میں ایک مجنون شخص تھا کبھی اس کو افاقہ ہوجاتا کہ کوئی تکلیف نہ ہوتی اور کبھی اس کی تکلیف واپس لوٹ آتی اس دوران کہ وہ اپنے چچا زاد کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ وہ کمرے میں خنجر لے کر داخل ہوا اور اپنے چچا زاد کے پیٹ میں گھونپ کر اسے قتل کردیا۔ اس پر حضرت عبداللہ بن زبیر نے بطور فیصلہ کے اس سے سارا مال چھین کر مقتول کے گھر والوں کو دلوا دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29341
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29341، ترقيم محمد عوامة 28110)