کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص یوں کہے : اس آدمی کو قتل نہیں کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ آدمی دیت ادا کردے
حدیث نمبر: 29280
٢٩٢٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن سماك عن الشعبي قال: رفع إلى علي رجل قتل امرأة فقال علي لأوليائها: إن شئتم فادوا نصف الدية واقتلوه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک آدمی کو پیش کیا گیا جس نے ایک عورت کو قتل کیا تھا اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کے سرپرستوں سے فرمایا : اگر تم چاہو تو قاتل کے خاندان والوں کو آدھی دیت ادا کردو اور تم اسے قتل کردو۔
حدیث نمبر: 29281
٢٩٢٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن عوف عن الحسن قال: لا يقتل الذكر بالأنثى حتى (يؤدى) (١) نصف الدية إلى أهله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : مرد کو عورت کے بدلے قصاصاً قتل نہیں کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ قاتل کے اہل کو آدھی دیت ادا کردیں۔
حدیث نمبر: 29282
٢٩٢٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يقتل المرأة قال: إن قتلوه أدوا نصف الدية وإن شاءوا قبلوا الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے اس آدمی کے بارے میں جس نے عورت کو قتل کردیا ہو، آپ نے یوں ارشاد فرمایا : اگر وہ اس کو قصاصاً قتل کردیں تو وہ آدھی دیت ادا کریں اور اگر عورت کے خاندان والے چاہیں تو دیت قبول کرلیں۔