حدیث نمبر: 29247
٢٩٢٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن ⦗١٦٢⦘ إسحاق عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي ﵇ (١) قال: "دية الكافر نصف دية المؤمن" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کافر کی دیت مومن کی دیت کا نصف ہے۔
حدیث نمبر: 29248
٢٩٢٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد اللَّه بن ذكوان أبي الزناد عن عمر بن عبد العزيز قال: دية المعاهد على النصف من دية المسلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزناد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا حلیف کی دیت مسلمان کی دیت کا نصف ہے۔
حدیث نمبر: 29249
٢٩٢٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: قرأت كتاب عمر ابن عبد العزيز: إن دية اليهودي والنصراني على الثلث من دية المسلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام نے فرمایا میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کا خط پڑھا : کہ یہودی اور عیسائی کی دیت مسلمان کی دیت کا ایک تہائی حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 29250
٢٩٢٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي المقدام عن سعيد بن المسيب عن عمر بن الخطاب قال: دية اليهودي والنصراني أربعة آلاف، ودية المجوسي ثمانمائة (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں حضرت عمر بن خطاب نے ارشاد فرمایا یہودی اور عیسائی کی دیت چار ہزار درہم ہیں اور مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم ہیں۔
حدیث نمبر: 29251
٢٩٢٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن عثمان بن غياث عن عكرمة والحسن قالا: دية اليهودي والنصراني أربعة آلاف، ودية المجوسي ثمانمائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن غیاث فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ اور حسن بصری ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : یہودی اور عیسائی کی دیت چار ہزار درہم ہے اور مجوسی کی دیت آٹھ سودرہم ہے۔
حدیث نمبر: 29252
٢٩٢٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار قال: كان الناس يقضون في الزمان الأول في دية المجوسي (بثمانمائة) (١)، ويقضون في دية (اليهودي) (٢) والنصراني بالذي كانوا يتعاقلون به فيما بينهم، (ثم) (٣) رجعت الدية إلى ستة آلاف درهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار نے ارشاد فرمایا : پہلے زمانے میں قاضی آتش پرست کی دیت میں آٹھ سو درہم کا فیصلہ کرتے تھے یہودی اور عیسائی کی دیت میں اتنی دیت کا فیصلہ فرماتے جتنی قبیلہ والے اپنے درمیان آپس میں مل کر ادا کرسکتے پھر دیت کا معاملہ چھ ہزار درہم کی طرف لوٹ آیا۔
حدیث نمبر: 29253
٢٩٢٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: دية اليهودي والنصراني أربعة آلاف، ودية المجوسي ثمانمائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : یہودی اور عیسائی کی دیت چار ہزار درہم ہے، اور آتش پرست کی دیت آٹھ سو درہم ہے۔
حدیث نمبر: 29254
٢٩٢٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن أشعث عن نافع وعمرو ابن دينار أنهما كانا يقولان: دية اليهودي والنصراني أربعة آلاف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت نافع اور حضرت عمرو بن دینار یہ دونوں حضرات فرمایا کرتے تھے، یہودی اور عیسائی کی دیت چار ہزار درہم ہے۔
حدیث نمبر: 29255
٢٩٢٥٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن صدقة بن يسار عن سعيد بن المسيب أن عثمان قضى في دية اليهودي والنصراني أربعة آلاف] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے یہودی اور عیسائی کی دیت میں چار ہزار درہم کا فیصلہ فرمایا۔