حدیث نمبر: 29225
٢٩٢٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن القاسم (بن) (١) نافع عن علي بن ماجدة قال: قاتلت غلامًا فجدعت أنفه، فأتي (بي) (٢) (أبو) (٣) بكر فقاسني فلم يجد فيَّ (قصاصًا) (٤) فجعل على عاقلتي الدية (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن نافع فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ماجدہ نے فرمایا : میں نے کسی بچہ کو مارا اور میں نے اس کی ناک کاٹ دی پھر مجھے حضرت ابوبکر کے پاس لایا گیا۔ انہوں نے مجھ سے قصاص نہیں لیا اور آپ میرے خاندان والوں پر دیت کو لازم فرمایا۔
حدیث نمبر: 29226
٢٩٢٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام [عن الحسن أنه قال: في الصبي والمجنون: خطأهما وعمدهما سواء على عاقلتهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے بچہ اور مجنون دونوں کے بارے میں ارشاد فرمایا : ان دونوں کا غلطی سے یا جان بوجھ کر کسی کو نقصان پہنچانا ان کے خاندان والوں کے حق میں برابر ہے۔
حدیث نمبر: 29227
٢٩٢٢٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن عبيدة عن إبراهيم، قال: عَمْد الصبي وخطؤه على العاقلة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : بچہ کا جان بوجھ کر اور غلطی سے نقصان پہنچانا خاندان والوں کے حق میں برابر ہے۔
حدیث نمبر: 29228
٢٩٢٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث] (١) عن الشعبي والحكم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی حضرت حکم اور حضرت حماد یہ سب حضرات فرماتے ہیں کہ حضرات ابراہیم نے ارشاد فرمایا : بچہ کا جان بوجھ کر اور غلطی سے نقصان پہنچانا خاندان والوں کے حق میں برابر ہے۔
حدیث نمبر: 29229
٢٩٢٢٩ - وحماد عن إبراهيم (قالا) (١): عمد الصبي وخطؤه سواء.