حدیث نمبر: 29213
٢٩٢١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا يعقل العبد، ولا يُعقل عنه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ غلام دیت ادا نہیں کرے گا اور نہ ہی اس سے دیت وصول کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 29214
٢٩٢١٤ - حدثنا أبو بكر (١) قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء قال: قلت له الرجل يقتل العبد من يعقله؟ (يعقله) (٢) هو (أم) (٣) قومه؟ قال: قومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا : اس شخص کے متعلق جو غلام کو قتل کردے اس کی دیت کون ادا کرے گا ؟ وہی شخص یا اس کی قوم ؟ آپ نے فرمایا : اس کی قوم۔
حدیث نمبر: 29215
٢٩٢١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد والحكم أنهما قالا: في رجل قتل دابة خطأ، قالا: في ماله، وإن قتل (عبدًا) (١) فهو على العاقلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد اور حضرت حکم ان دونوں حضرات نے ایسے آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا جس نے کسی سواری کو غلطی سے ماردیا تو اس کا ضمان اس کے مال میں لازم ہوگا اور اگر اس نے کسی غلام کو قتل کیا تو اس کی دیت خاندان والوں پر ہوگی۔
حدیث نمبر: 29216
٢٩٢١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر عن يونس عن الزهري في حر قتل عبدًا خطأ، قال: قيمته على العاقلة.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے اس آزاد شخص کے بارے میں جس نے کسی غلام کو غلطی سے قتل کردیا ہو یوں فرمایا اس غلام کی قیمت اس کے خاندان والوں پر لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 29217
٢٩٢١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع ويزيد بن هارون عن (يزيد) (١) بن إبراهيم عن الحسن قال: إذا قتل الحر العبد خطأ يعتق رقبة، وعليه الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضر ت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب آزاد شخص کے غلام کو غلطی سے قتل کردیا تو وہ ایک غلام کو آزاد کرے گا اور اس پر دیت لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 29218
٢٩٢١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور عن محمد بن راشد عن (مكحول) (١) قال: ليس على أهل (القبيلة) (٢) من دية العبد شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا : قبیلہ والوں پر غلام کی دیت میں سے کوئی چیز لازم نہیں ہے۔