٢٩١٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي المهلب عن عمر قال: في عين الدابة ربع ثمنها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی المھلب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : جانور کی آنکھ ضائع کرنے کی صورت میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ لازم ہوگا۔
٢٩١٨١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي قال: في عين الدابة ربع ثمنها] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جانور کی آنکھ ضائع کرنے کی صورت میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ ضمان بھرنا ہوگا۔
٢٩١٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: قضى عمر في عين الدابة (ربع) (١) ثمنها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے جانور کی آنکھ کے بارے میں اس کی قیمت کے چوتھائی حصہ کا فیصلہ دیا۔
٢٩١٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر (عن الشيباني) (١) عن الشعبي قال: كتب هشام بن هبيرة قاضي البصرة إلى شريح يسأله عن عين الدابة فكتب إليه أن في عين الدابة ربع ثمنها.
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ بصرہ کے قاضی حضرت ہشام بن ھبیرہ نے قاضی شریح کو خط لکھا اور ان سے جانور کی آنکھ ضائع کرنے کی صورت میں لازم ہونے والے ضمان کے متعلق سوال کیا ؟ آپ نے جواب لکھا بیشک جانور کی آنکھ میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ ہے۔
٢٩١٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١): حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن رجل يقال: له حبيب عن شريح أنه قال: في عين الدابة ربع ثمنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا : جانور کی آنکھ ضائع ہونے کی صورت میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ لازم ہوگا۔
٢٩١٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد أو عن يزيد بن الوليد عن حماد في الرجل يفقأ عين الدابة العوراء، قال: يؤدي قيمتها عوراء ويأخذ (الدابة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ولید یا حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ایسے شخص کے بارے میں جس نے کانے جانور کی آنکھ پھوڑ دی ہو، آپ نے یوں ارشاد فرمایا کہ و ہ شخص کانے جانور کی قیمت ادا کرے گا اور یہ جانور لے لے گا۔
٢٩١٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم عن شريح قال: أتاني عروة البارقي من عند عمر: أن في عين الدابة ربع ثمنها (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر کے پاس سے عروہ البارقی میرے پاس تشریف لائے اور پیغام دیا کہ بیشک جانور کی آنکھ ضائع کرنے کی صورت میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ ضمان ہوگا۔