کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جس شخص نے اپنی زمین کی حدود سے باہر کوئی چیز رکھی پھر اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچ جانے کا بیان
حدیث نمبر: 29136
٢٩١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن حصين عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: من أخرج حجرًا (١) أو مرزابًا أو زاد في ⦗١٤٢⦘ ساحته ما ليس له فهو ضامن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا جس شخص نے پتھر ی پرنالہ باہر نکالا یا جس کا اسے حق نہیں تھا تو وہ ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 29137
٢٩١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: من بنى في غير (سمائه) (١) فهو ضامن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے اپنے سائبان کے علاوہ کوئی تعمیر کی تو وہ ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 29138
٢٩١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن شريح قال: كان يضمّن اصحاب البلاليع التي يتخذونها في (الطريق) (١) [و (بواري) (٢)] (٣) البغال، والخشب (الذي) (٤) يجعل في الحيطان، وكان لا يضمن الآبار الخارجة التي امام الكوفة في الجبانة والتي في المقابر، وما جعل منفعة للمسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح راستوں میں بنائے جانے والے گڑھوں اور کنووں کے نقصان کا ضمان دلواتے تھے اسی طرح دیواروں پر پڑی لکڑی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ضمان بھی دلواتے تھے۔ البتہ کوفہ شہر سے باہر قبرستانوں اور مسلمانوں کے فائدے کے لیے بنوائے گئے کنوؤں کا ضمان نہ دلواتے تھے۔
حدیث نمبر: 29139
٢٩١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن ليث عن طاوس قال: من أوتد وتدًا في غير أرضه ولا سمائه ضمن ما أصاب، ومن احتفر بئرًا في غير أرضه ولا سمائه فهو ضامن ما وقع فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا جس شخص نے اپنی زمین اور سائبان کے علاوہ جگہ میں کھونٹی گاڑی تو وہ اس سے پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دارہوگا اور جس شخص نے اپنی زمین کے علاوہ کنواں کھودا تو اس میں گرنے والے کا وہ ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 29140
٢٩١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن الشعبي عن شريح قال: من أخرج من داره شيئًا إلى طريق فأصاب شيئًا فهو له ضامن من حجر أو عود، أو حفر بئرًا في طريق المسلمين تؤخذ ديته ولا يقاد منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا : جس شخض نے اپنے گھر سے راستہ کی طرف کوئی چیز نکالی مثلاً پتھر یا لکڑی یا مسلمانوں کے راستہ میں کنواں کھودا پھر اس سے کسی کو نقصان پہنچا تو وہ شخص ضامن ہوگا اس سے دیت لی جائے گی اور قصاص نہیں لیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29141
٢٩١٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: من أحدث شيئًا في طريق المسلمين فهو ضامن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے مسلمانوں کے راستہ میں کوئی آڑ پیدا کی تو وہ نقصان کا ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 29142
٢٩١٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن عمرو عن الحسن رفعه قال: من أخرج من حده شيئا فأصاب شيئا فهو ضامن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے مرفوعاً ارشاد فرمایا : جس شخص نے اپنی زمینی حدود سے باہر کوئی چیز نکالی پھر اس سے کسی کو نقصان پہنچا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔
حدیث نمبر: 29143
٢٩١٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال) (١): حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: إذا أخرج الرجل الصلاية والخشبة في حائطه ضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے دیوار میں دوائی کوٹنے والی سیل یا لکڑی کو نکالا تو نقصان کی صورت میں وہ ضامن گا۔
حدیث نمبر: 29144
٢٩١٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن واصل (الأحدب) (١) الأسدي عن الشعبي عن علي أنه كان يقطع الكنف أو يأمر بقطعها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ گھر کے دروازوں پر لگی ڈھالوں کو کاٹ دیتے تھے یا یوں فرمایا : آپ ان کے کاٹنے کا حکم دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 29145
٢٩١٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن عطاء بن السائب (عن شريح) (٢) أنه كان يضمن (باري) (٣) (السوقي) (٤) وعموده ويقول: أخرجه في غير ملكه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح دکاندار کو رکاوٹ اور ستون کی وجہ سے ضامن بناتے تھے اور فرماتے کہ اس نے یہ رکاوٹ دوسرے کی ملک میں کھڑی کی ہے۔
حدیث نمبر: 29146
٢٩١٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١): حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم أن عمرو بن الحارث بن المصطلق حفر بئرًا في طريق [المسلمين فوقع فيها بغل فانكسرَ فضمّنه شريح.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عمرو بن حارث بن مصطلق نے مسلمانوں کے راستہ میں ایک کنواں کھودا تو اس میں ایک خچر گرا اور اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تو حضرت شریح نے اس کو ضامن بنایا۔
حدیث نمبر: 29147
٢٩١٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع، حدثنا عيسى بن دينار عن أبيه أن عمرو بن الحارث حفر بئرًا في طريق] (١) المسلمين فمر بغل فوقع فيها فانكسر، فضمّنه شريح قيمة البغل مائتي درهم وأعطاه البغل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت دینار فرماتے ہیں کہ عمرو بن حارث بن مصطلق نے مسلمانوں کے راستہ میں کنواں کھودا وہاں سے ایک خچر گزر رہا تھا وہ اس کنویں میں گرا اور اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تو حضرت شریح نے اس کو خچر کی قیمت کا ضامن بنایا جو دو سو درہم تھی اور آپ نے وہ خچر عمرو کو دے دیا۔
حدیث نمبر: 29148
٢٩١٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك عن الحسن (أبي) (١) مسافر أن كنيفًا لجار له وقع على صبي فقتله أو جرحه، فقال شريح: لو أتيت به لضمنته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریک فرماتے ہیں کہ حسن ابو مسافر کے ایک پڑوسی کی ڈھال کسی بچہ پر گری اور وہ بچہ مرگیا یا زخمی ہوگیا اس پر حضرت شریح نے ارشاد فرمایا : اگر اسے میرے پاس لایا جاتا تو میں ضرور اس شخص کو ضامن بناتا۔
حدیث نمبر: 29149
٢٩١٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل عن الحارث عن شريح أنه كان لا يدع ظلة لا يمر فيها الفارس برمحه ويقول: بنيتم على رمح الفارس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت شریح کسی ایسے سائبان کو نہیں چھوڑتے تھے کہ جس کے نیچے سے گھڑ سوار اپنے نیزے کے ساتھ نہ گزر سکتا ہو اور فرماتے کہ تم اسے گھڑ سوار کے نیز کے مطابق بناؤ۔