کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص یوں کہے! پیٹ کے اندر تک زخم لگنے اور سر کا ایسا زخم جس میں ہڈیاں ظاہر ہوجائیں اور سر کا ایسا زخم جس سے ہڈیوں کے ریز برآمد ہوں ان زخموں کی وجہ سے قصاص نہیں لیا جائے گا
حدیث نمبر: 29070
٢٩٠٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن (علي) (١) بن الحكم (عن إسحاق) (٢) عن الضحاك عن علي أنه قال: ليس في الجائفة والمأمومة ولا المنقلة قصاص (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا پیٹ کے اندر تک پہنچنے والے زخم میں اور سر کے ایسے زخم میں جو دماغ کی جھلی تک پہنچ جائے اور سر کے ایسے زخم میں جس میں ہڈیاں ظاہر ہوجائیں ان میں قصاص نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 29071
٢٩٠٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ليس في الأمة والمنقلة والجائفة قود، (إنما) (١) عمدها الدية في مال الرجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : سر کے ایسے زخم میں جو دماغ کی جھلی تک پہنچ جائے اور ایسے زخم میں جس میں ہڈیاں ظاہر ہوجائیں اور پیٹ کے اندر تک لگنے والے زخم میں قصاص نہیں ہے بیشک جان بوجھ کر زخم لگانے کی صورت میں آدمی کے مال پر دیت لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 29072
٢٩٠٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن ابن جريج عن عطاء قال: لا يقاد من الجائفة، ولا من المأمومة، ولا من المنقلة، ولا من شيء يخاف فيه على النفس، ولا من شيء لا يأتي كما أصاب صاحبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : قصاص نہیں لیا جائے گا پٹن کے اندر تک زخم لگانے کی صورت میں اور نہ ہی ایسے زخم کی صورت میں جو دماغ کی جھلی تک پہنچ گیا ہواو ر نہ ہی ایسے زخم کی صورت میں سر کی ہڈیاں ظاہر ہوگئی ہوں اور نہ ہی ایسے زخم کے بدلہ میں قصاص لیا جائے گا جس سے آدمی کی جان کا خوف ہو اور نہ ہی ایسے زخم کے بدلہ میں کہ وہ زخم ویسا نہیں لگ سکتا جیسا کہ مارنے والے نے زخمی کیا تھا۔
حدیث نمبر: 29073
٢٩٠٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبيد اللَّه بن عبيد الكلاعي عن مكحول قال: لا يقاد من الجائفة والمأمومة والمنقلة والناخرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیداللہ بن عبید کلاعی فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا قصاص نہیں لیا جائے گا پیٹ کے اندر تک زخم لگانے کی صورت میں اور نہ ہی ایسے زخم کے بدلہ میں جو دماغ کی جھلی تک پہنچ جائے اور نہ ہی ایسے زخم کے بدلہ میں جس سے سر کی ہڈیاں ظاہر ہوجائیں اور نہ ہی ناک کا اگلاحصہ ٹوٹنے کی وجہ سے۔
حدیث نمبر: 29074
٢٩٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: ليس في الآمة، ولا في الجائفة، ولا في كسر العظام قصاص.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا : دماغ کی جھلی تک پہنچ جانے والے زخم میں اور ہڈیوں کے ٹوٹنے میں قصاص نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 29075
٢٩٠٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن عيسى عن الشعبي قال: ليس في جائفة ولا مأمومة ولا منقلة قصاص، ولا في الفخذ إذا كسرت.
مولانا محمد اویس سرور
عیسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا پیٹ کے اندر تک پہنچنے ولے زخم میں اور دماغ کی جھلی تک پہنچنے والے زخم میں اور ایسے زخم میں جس سے سر کی ہڈیا ظاہر ہوجائی قصاص نہیں ہے اور نہ ہی ران ٹوٹنے کی صورت میں قصاص ہے۔
حدیث نمبر: 29076
٢٩٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن أبي بكر بن حفص قال: رأيت ابن الزبير أقاد من مأمومة، قال: فرأيتهما يمشيان مأمومين جميعًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن حفص نے فرمایا میں نے حضرت ابن زبیر کو دیکھا کہ آپ نے دماغ کی جھلی تک پہنچنے والے زخم کے بدلہ میں قصاص لیا راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان دونوں کو دیکھا کہ وہ دونوں اکٹھے اپنے سرکے زخم میں چل رہے تھے۔
حدیث نمبر: 29077
٢٩٠٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن يحيى بن سعيد أن ابن الزبير أقاد من منقلة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید نے فرمایا کہ حضرت ابن زبیر نے ایسے زخم کے بدلہ میں جس میں سر کی ہڈیاں ظاہر ہوگئیں تھیں آپ نے قصاص لیا۔
حدیث نمبر: 29078
٢٩٠٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن عمرو بن دينار أن ابن الزبير أقاد من منقلة قال: فأعجب أناس أو جعل الناس ⦗١٣٣⦘ (يعجبون) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار نے فرمایا کہ حضرت ابن زبیر نے ایسے زخم کے بدلہ میں جس میں سر کی ہڈیاں ظاہر ہوگئیں تھی آپ نے قصاص لیا راوی کہتے ہیں لوگوں کو اس پر تعجب ہوا یا یوں فرمایا کہ لوگ اس پر تعجب کرنے لگے۔