حدیث نمبر: 29063
٢٩٠٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام عن ابن سيرين أن النبي ﷺ جعل الغرة على العاقلة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غرہ کا بوجھ عصبی رشتہ داروں پر ڈالا۔
حدیث نمبر: 29064
٢٩٠٦٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد وابن مهدي عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: الغرة على العاقلة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : غرہ آدمی کے عصبی رشتہ داروں پر لازم ہوگا۔
حدیث نمبر: 29065
٢٩٠٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن بن سالم عن الشعبي قال: (في) (١) ماله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سالم فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا غرہ اس آدمی کے مال میں لازم ہوگا۔
حدیث نمبر: 29066
٢٩٠٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا عبد الواحد بن زياد عن المجالد عن الشعبي عن جابر أن النبي ﷺ (١) جعل في الجنين غرة على (عاقلة) (٢) (القاتلة) (٣) وبرأ زوجها وولدها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کے پیٹ میں موجود بچہ ہلاک کرنے کی صورت میں غرہ کا بوجھ قتل کرنے والی عورت کے عصبی رشتہ داروں پر ڈالا اور اس عورت کے خاوند اور اس کے لڑکے کو بری کردیا۔
حدیث نمبر: 29067
٢٩٠٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن إبراهيم عن عبيد بن (نضيلة) (١) عن المغيرة بن شعبة قال: قضى رسول اللَّه ﷺ على عاقلتها بالدية، وفي الحمل غرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ دیت عصبی رشتہ داروں پر لازم ہوگی اور حمل ساقط کرنے کی صورت میں غرہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 29068
٢٩٠٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن (ابن) (١) إسحاق عن يزيد ابن عبد اللَّه بن قسيط عن سعيد بن المسيب أن عمر جعل (الغرة) (٢) على أهل القرية والفرائض على أهل البادية (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے بستی والوں پر غرہ مقرر فرمایا اور جنگل میں رہنے والوں پر اونٹ مقرر فرمائے۔
حدیث نمبر: 29069
٢٩٠٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: دية الجنين على الذي أصابه في ماله، وليس على قومه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشادفرمایا : عورت کے پیٹ میں موجود بچہ ہلاک کرنے کی دیت اس شخص کے مال سے ادا کی جائے گی جس نے اسے موت کے گھاٹ اتارا اور اس کی قوم پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی۔