٢٩٠٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن طارق عن الشعبي قال: الغرة خمسمائة.
مولانا محمد اویس سرور
طارق فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : غرہ کی قیمت پانچ سو درہم ہیں۔
٢٩٠٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن ليث عن حبيب بن أبي ثابت قال: قيمة الغرة أربعمائة درهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں حضرت حبیب بن ابی ثابت نے ارشاد فرمایا غرہ کی قیمت چار سو درہم ہے۔
٢٩٠٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن زيد بن أسلم أن عمر بن الخطاب قوم الغرة خمسين دينارًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے غرہ کی قیمت پچاس دینار لگائی۔