کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو تکلیف پہنچائے کیا اس پر کوئی چیز واجب ہوگی؟
حدیث نمبر: 29055
٢٩٠٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت ابن سیرین اور حضرت عطاء ان سب حضرات نے اس شخص کے بارے میں جو عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو تکلیف پہنچائے یوں ارشاد فرمایا : یقینا اس شخص پر غرہ کے ساتھ غلام کا آزاد کرنا بھی ضروری ہے۔
حدیث نمبر: 29056
٢٩٠٥٦ - وعن يونس عن الحسن.
حدیث نمبر: 29057
٢٩٠٥٧ - وحجاج عن عطاء (قالوا) (١): فيمن أصاب جنينًا: إن عليه عتق رقبة مع الغرة.
حدیث نمبر: 29058
٢٩٠٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم، قال: سمعته يقول: إذا ضربت امرأة فألقت (جنينًا) (١) فإن صاحبه يعتق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جب کوئی کسی عورت کو ضرب لگائے جس سے اس کا بچہ ساقط ہوجائے تو لگانے والا غلام آزاد کرے گا۔
حدیث نمبر: 29059
٢٩٠٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة ووكيع قالا: (حدثنا) (١) عمر بن ذر عن مجاهد أن امرأة مسحت بطن امرأة فأسقطت فأمرها عمر بن الخطاب أن تعتق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن ذر فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشا فرمایا : کہ جب ایک عورت نے کسی عورت کے پیٹ پر ضرب لگا کر اس کا حمل ساقط کردیا تو اس عورت کو حضرت عمر نے غلام آزاد کرنے کا حکم دیا۔