حدیث نمبر: 29036
٢٩٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن هشام الدستوائي عن حماد عن إبراهيم في جنين الدابة قيمته.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ جانور کے پیٹ کے بچہ میں اس کی قیمت دینا ہوگی۔
حدیث نمبر: 29037
٢٩٠٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن أشعث عن الحكم (قال: كانوا يأخذون) (١) جنين الدابة من جنين الأمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم کا ارشاد ہے کہ لوگ جانور کے پیٹ کو بچہ کو باندی کے پیٹ کے بچہ کے برابر رکھتے تھے (یعنی اس کے برابر اس کی بھی دیت ہوتی تھی)
حدیث نمبر: 29038
٢٩٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن: في جنين الدابة عشر ثمن أمه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ جانور کے پیٹ کے بچہ میں اس کی ماں کی قیمت کا دسواں حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 29039
٢٩٠٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عمر) (١) عن يونس عن الزهرى في جنين البهيمة (قال: نرى البهيمة) (٢) سلعة يُقيّم جنينها الحاكم ما (رأى) (٣) برأيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری کا ارشاد ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جانور بھی ایک سامان ہے کہ جس کے بچہ کی قیمت حاکم لگائے گا وہ اپنی رائے میں بہتر سمجھے گا۔
حدیث نمبر: 29040
٢٩٠٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر: في ولد البهيمة حكومة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے مروی ہے کہ جانور کے بچہ میں فیصلہ ہوگا۔