حدیث نمبر: 28980
٢٨٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن داود عن الشعبي أن سعيد ابن (العاص) (١) جعل دية عبد قتل خطأ أربعة آلاف، وكان ثمنه أكثر من ذلك، وقال: أكره أن أجعل ديته أكثر من دية الحر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ سعید بن عاص نے غلام کی دیت کو جس کو کہ غلطی سے قتل کردیا گیا ہو چار ہزار ” ٤٠٠٠ “ مقرر کیا ہے حالانکہ اس کی قیمت اس سے زیادہ تھی اور فرمایا کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ میں اس کی دیت کو آزاد کی دیت سے بھی زیادہ مقرر کروں۔
حدیث نمبر: 28981
٢٨٩٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن ابن عون عن إبراهيم قال: لا يبلغ به دية الحر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ اس کی دیت آزاد کی دیت تک نہیں پہنچائی جائے گی۔
حدیث نمبر: 28982
٢٨٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: لا يزاد (السيد) (١) (على) (٢) دية الحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ مالک سے آزاد کی دیت سے زیادہ نہیں لیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 28983
٢٨٩٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم والشعبي قالا: لا يبلغ (بدية) (١) العبد دية الحر في الخطأ.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور شعبی کا ارشاد ہے کہ قتل خطا میں غلام کی دیت کو آزاد کی دیت کے برابر نہیں کا جائے گا۔
حدیث نمبر: 28984
٢٨٩٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: دية المملوك أنقص من دية الحر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ غلام کی دیت آزاد کی دیت سے کم ہے۔