حدیث نمبر: 28919
٢٨٩١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أزهر العطار عن (أبي) (١) عون الثقفي عن شريح قال: في الفتق ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح کا ارشاد ہے کہ مثانہ کے پھٹ جانے میں تہائی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28920
٢٨٩٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا حماد بن سلمة عن قتادة عن أبي مجلز قال: في فتق المثانة ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی مجلز کا ارشاد ہے کہ مثانہ کے پھٹ جانے میں تہائی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28921
٢٨٩٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد (١) بن بكر عن ابن جريج قال: ⦗١٠٥⦘ بلغني عن الشعبي (قال: في المثانة) (٢) إذا خرقت فلم يستمسك (البول) (٣) ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت شعبی سے یہ بات پہیچ ہے کہ جب مثانہ پھٹ جائے اور آدمی پیشاب روکنے پر قادر نہ رہے تو اس میں تہائی دیت لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 28922
٢٨٩٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا عبد الواحد (بن) (١) زياد عن حجاج عن مكحول عن زيد: في الفتق الدية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری کا ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثانے میں پوری دیت کا فیصلہ فرمایا۔