٢٨٩١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عبد العزيز (١) بن عمر أن أمراء الأجناد وأهل الرأي منهم اجتمعوا لعمر بن عبد العزيز في المنكب إذا كسر ثم جبر في غير عثم ففيه أربعون (دينارًا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو عبدالعزیز بن عمر نے یہ بات بتائی ہے کہ اجناد کے امراء اور اہل رائے حضرات نے عمربن عبدالعزیز کی خلافت میں اتفاق کرلیا ہے اس بات میں کہ جب مونڈھا ٹوٹ جائے پھر (سیدھا) جڑ جائے تو اس میں چالیس دینار لازم ہوں گے۔
٢٨٩١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: بلغني عن الشعبي في المنكب إذا كسر أربعون (دينارًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھے شعبی سے یہ بات پہنچی ہے کہ جب مونڈھا ٹوٹ جائے تو اس میں چالیس دینار ہیں۔