حدیث نمبر: 28893
٢٨٨٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن زيد بن أسلم ⦗١٠٠⦘ عن مسلم بن جندب عن أسلم مولى عمر قال: سمعت عمر على المنبر يقول: في الضلع جمل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم جو عمر کے غلام ہیں ان کا ارشاد ہے کہ میں نے عمر سے منبر پر یہ بات سنی کہ وہ فرما ہے تھے کہ پسلی کے بدلہ میں ایک اونٹ ہے۔
حدیث نمبر: 28894
٢٨٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن في الضلع إذا (كسر) (١) بعيران، فإذا انجبر فبعير.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ پسلی جب ٹوٹے تو دو اونٹ ہیں پھر اگر وہ درست ہوجائے تو ایک اونٹ ہے۔
حدیث نمبر: 28895
٢٨٨٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن داود بن أبي عاصم عن سعيد بن المسيب في الضلع بعير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ پسلی میں ایک اونٹ دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28896
٢٨٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن جابر عن الشعبي عن شريح ومسروق أنهما قالا: في الضلع ونحوه إذا (كسر) (١) (وجبر) (٢) على غير عثم، قالا: فيه أجر الطبيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح اور مسروق کا ارشاد ہے کہ پسلی اور اس جیسی کوئی اور ہڈی جب ٹوٹ کر دوبارہ سیدھی صحیح سالم جڑ جائے تو اس میں معالج کی اجرت دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28897
٢٨٨٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن (سالم) (١) عن الشعبي عن زيد بن ثابت قال: فيه (عشرة) (٢) دنانير (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت نے فرمایا ہے کہ اس میں دس دینار دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28898
٢٨٨٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبيه عن سعيد بن المسيب عن الحكم (قال) (١): في الضلع (٢) بعير وفي الضرس بعير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ پسلی میں ایک اونٹ اور ڈاڑھ میں بھی ایک اونٹ دیت ہے۔