کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ہاتھ جس کے بعد سے کاٹا جائے گا (اس کا حکم کیا ہے)؟
حدیث نمبر: 28677
٢٨٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قطعت الكف من المفصل (فإن) (٢) فيها ديتها، فإن قطع منها شيء بعد ذلك ففيها حكومة عدل، وإذا قطعت من العضد أو أسفل من العضد شيئًا، (فإن) (٣) فيها ديتها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا اشاد ہے کہ جب ہتھیلی کو جوڑ سے کاٹا گیا تو اس میں دیت ہے پھر اگر اس کے بعد کچھ ہاتھ کاٹا گیا تو اس میں عادل آدمی کا فیصلہ ہوگا اور اگر بازو یا بازو کے کچھ نیچے سے کٹ گئی تو اس میں بھی دیت کاملہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28677
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28677، ترقيم محمد عوامة 27500)
حدیث نمبر: 28678
٢٨٦٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: أرأيت إن قطعت اليد من شطر الذراع؟ قال: خمسون، قلت: فقُطع شيء مما (بقي) (١) بعد؟ قال: (جرح) (٢) لا أحسب إلا ذلك، إلا أن (يكون) (٣) في ذلك (سنة) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر ہاتھ کو کلائی کے درمیان سے کاٹ دیا جائے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ پچاس اونٹ دیت ہوگی، میں نے سوال کیا کہ بعد میں اگر باقی ہاتھ کا کچھ حصہ بھی کٹ گیا تو ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے گمان میں تو زخم کی اجرت ہی ہوگی، الا یہ کہ کوئی اس بارے میں حدیث مل جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28678
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28678، ترقيم محمد عوامة 27501)
حدیث نمبر: 28679
٢٨٦٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: إن قطعت الكف فخمسون من الإبل، فإن قطع ما بقي من اليد كلها (أو) (١) (الذراع) (٢) أو قطع نصف (الذراع) (٣) فنصف نذر اليد ⦗٥٩⦘ أيضًا خمسة وعشرون، فإن كانت إنما قطعت من شطر ذراعها أو الذراع بعد (الكف) (٤) -قال: مجاهد يقول ذلك- فنصف (نذر) (٥) اليد فإن قطع ما بقي كله فجرح يداويه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ اگر ہتھیلی کٹ جائے تو اس میں پچاس اونٹ ہیں پھر اگر باقی سارا ہاتھ یا کلائی یا آدھی کلائی کٹ جائے تو اس میں بھی ہاتھ کی دیت کا نصف ہے یعنی پچیس اونٹ ہیں اور اگر کلائی کے درمیان سے یا کلائی کو ہتھیلی کے بعد کاٹا تو ابن جریج کا فرمان ہے کہ مجاہد فرماتے ہیں کہ ہاتھ کی دیت کا نصف لازم ہوگا پھر اگر اس کے بعد باقی سارا ہاتھ کاٹ دیا تو اس میں زخم کو دیکھ کر دیت ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28679
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28679، ترقيم محمد عوامة 27502)