حدیث نمبر: 28582
٢٨٥٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن عمارة عن أبي بكر بن عمرو بن (حزم) (١) قال: في كتاب رسول اللَّه ﷺ لعمرو بن حزم: "وفي العين خمسون" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم کا ارشاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کتاب عمرو بن حزم کو لکھی تھی اس میں تھا کہ آنکھ میں پچاس اونٹ ہیں۔
حدیث نمبر: 28583
٢٨٥٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: في العين نصف الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آنکھ میں آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28584
٢٨٥٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي ليلى عن عكرمة ابن خالد عن رجل من آل عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "في العين خمسون" (١).
مولانا محمد اویس سرور
اٰل عمر کے کسی آدمی کا قول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آنکھ میں پچاس اونٹ ہیں۔
حدیث نمبر: 28585
٢٨٥٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: (قال) (١) عطاء: العين خمسون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء کا ارشاد ہے کہ آنکھ میں پچاس اونٹ دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28586
٢٨٥٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: في العين نصف الدية أخماسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ کا ارشاد ہے کہ آنکھ میں آدھی دیت پانچ حصوں میں ہوگی۔
حدیث نمبر: 28587
٢٨٥٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في العين نصف الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ آنکھ میں آدھی دیت ہے۔