حدیث نمبر: 28555
٢٨٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: في الأذن نصف الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کان میں آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28556
٢٨٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول عن زيد قال: إذا اصطلمت الأذن ففيها ديتها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید نے فرمایا جب کان جڑ سے اکھڑ جائے تو اس میں اس کی دیت لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 28557
٢٨٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه قال: قال أبو بكر: في الأذن خمس عشرة من أجل أنه (ليس) (١) يضر (سمعَها) (٢) (ويغشيها) (٣) (الشعرُ) (٤) والعمامة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ارشاد فرمایا کہ کان میں پندرہ اونٹ ہیں، کیونکہ اس سے سننے میں نقص نہیں ہوتا، اور اس کو بال اور پگڑی ڈھانپ لیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 28558
٢٨٥٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني ابن أبي نجيح عن مجاهد أنه كان يقول: في الأذن (إذا) (١) استؤصلت خمسون من الإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد کہا کرتے تھے کہ کہ کان جب جڑ سے اکھڑ جائے تو اس میں پچاس اونٹ دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28559
٢٨٥٥٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: في الأذن إذا استؤصلت خمسون من الإبل] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء نے فرمایا کہ کان جب جڑ سے اکھڑ جائے تو اس میں پچاس اونٹ دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28560
٢٨٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عبد العزيز بن عمر أن في كتاب لعمر بن عبد العزيز عن عمر بن الخطاب قال: في الأذن نصف الدية (أو) (١) عدل ذلك من الذهب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو عبدالعزیز بن عمر نے بتایا کہ عمر بن عبدالعزیز کی کتاب میں ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا کہ کان میں آدھی دیت اور اس کے برابر سونا ہے۔
حدیث نمبر: 28561
٢٨٥٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي بكر عن الشعبي عن شريح قال: في الأذن نصف الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح کا ارشاد ہے کہ کان میں آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28562
٢٨٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: في الأذن إذا استؤصلت نصف الدية أخماسًا، (فما) (١) نقص منها (فبحساب) (٢) ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ کا ارشاد ہے کہ کان جب جڑ سے اکھڑ جائے تو اس میں آدھی دیت پانچ میں ہوگی، پھر جو اس سے کم ہو تو اس کے حساب سے دیت ہوگی۔