کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: برائیں "الآمة" کے معاملے میں کسی خاص رقم، دیت، یا دیگر شرعی امور کا ذکر
حدیث نمبر: 28511
٢٨٥١١ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن مكحول (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دماغ کی جھلی تک جانے والے زخم میں دیت کے تیسرے حصہ کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 28512
٢٨٥١٢ - وعن أشعث عن الزهري أن النبي ﷺ قضى في الآمة ثلث الدية (١).
حدیث نمبر: 28513
٢٨٥١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن أبي إسحاق عن عاصم عن علي قال: في الآمة ثلث الدية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ دماغ کی جھلی تک پہنچ جانے والے زخم میں دیت کا تیسرا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28514
٢٨٥١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: في الآمة ثلث الدية [أخماسًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ دماغ کی جھلی تک پہنچ جانے والے زخم میں تیسرا حصہ دیت کا پانچ حصوں میں منقسم ہوگا۔
حدیث نمبر: 28515
٢٨٥١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: في الآمة ثلث الدية] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد نے فرمایا کہ دماغ کی جھلی کو پہنچنے والے زخم میں دیت کا تیسرا حصہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 28516
٢٨٥١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في الآمة ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن نے فرمایا کہ دماغ کی جھلی کو پہنچنے والے زخم میں دیت کا تیسرا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28517
٢٨٥١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (محمد) (١) بن (عمرو عن) (٢) عمر بن عبد العزيز قال: في الآمة ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ دماغ کی جھلی کو جو زخم پہنچ جائے اس میں دیت کا تیسرا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28518
٢٨٥١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن جويبر عن الضحاك: قال: في الآمة ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک کا ارشاد ہے کہ دماغ کی جھلی کو پہنچنے والے زخم میں دیت کا تیسرا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28519
٢٨٥١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء (قال) (١): في المأمومة الثلث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء کا ارشاد ہے کہ دماغ کی جھلی کو پہنچ جانے والے زخم میں تیسرا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28520
٢٨٥٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق أن شريحًا قضى في الآمة بأربعة آلاف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق سے مروی ہے کہ شریح نے دماغ کی جھلی کو پہنچ جانے والے زخم میں چار ہزار کا فیصلہ فرمایا۔