کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: "الموضحة" کی ابل کیا ہے؟
حدیث نمبر: 28506
٢٨٥٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن علي قال: في الموضحة خمس من الإبل أرباعًا: ربع جذاع، (وربع حقاق) (١)، وربع بنات لبون، وربع بنات مخاض (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ ایسا سر اور چہرے کا زخم کہ جس میں ہڈی واضح ہوجائے پانچ اونٹ چار حصوں میں کر کے دیے جائیں، ایک چوتھائی پانچویں سال میں چلنے والے اور ایک چوتھائی چوتھے سال میں چلنے والے اور ایک چوتھائی تیسرے سال میں چلنے والے اور ایک چوتھائی دوسرے سال میں چلنے والے اونٹ ہوں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28506
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال أشعث.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28506، ترقيم محمد عوامة 27331)
حدیث نمبر: 28507
٢٨٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن أشعث عن عامر عن عبد اللَّه قال: في الموضحة خمس من الإبل أخماسًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ کا ارشاد ہے کہ سر اور چہرہ کے ایسے زخم میں کہ جس میں ہڈی واضح ہوجائے پانچ اونٹ پانچ حصوں میں کر کے دیے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28507
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع؛ أشعث ضعيف، وعامر لا يروي عن ابن مسعود.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28507، ترقيم محمد عوامة 27332)
حدیث نمبر: 28508
٢٨٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن جابر عن عامر عن مسروق وشريح أنهما قالا: في الموضحة خمس من الإبل: حقة، وجذعة، وبنت مخاض، وبنت لبون، وابن لبون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق اور شریح کا ارشاد ہے کہ سر اور چہرہ کے ایسے زخم کہ جس میں ان کی ہڈی واضح ہوجائے پانچ اونٹ دیے جائیں گے ایک چوتھے سال والا، اور ایک پانچویں سال والا، اور دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنی، اور ایک تیسرے سال میں چلنے والی، اور ایک تیسرے سال میں چلنے والا اونٹ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28508
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28508، ترقيم محمد عوامة 27333)
حدیث نمبر: 28509
٢٨٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن الأعمش عن إبراهيم في السن والموضحة: خمس من الإبل: ابنا (لبون) (١) انثى وذكر، وابنة لبون وجذعة وحقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دانت اور ایسا زخم کہ جسمیں ہڈی ظاہر ہوجائے پانچ اونٹ ہیں، دو ، دو سال میں چلنے والے مذکر اور مؤنث اور ایک تیسرے سال میں چلنے والی اونٹنی اور ایک پانچویں سال میں چلنے والی اور ایک چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28509
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28509، ترقيم محمد عوامة 27334)
حدیث نمبر: 28510
٢٨٥١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن: في دية الموضحة بنت مخاض، وابن لبون، وابنة لبون، وحقة، وجذعة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے ایسے زخم کی دیت کے بارے مں ے کہ جس میں ہڈی واضح ہوجائے ایک دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنی اور ایک تیسرے سال میں چلنے والا اونٹ اور ایک تیسرے سال میں چلنے والی اونٹنی، مروی ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28510
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28510، ترقيم محمد عوامة 27335)