کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے یوں کہا اس آدمی کے بارے میں جو اپنے لڑکے کو مقید کر دے
حدیث نمبر: 28414
٢٨٤١٤ - حدثنا ابن مهدي (عن سفيان) (١) عن سعد بن يوسف بن يعقوب قال: قالوا لطاووس في عبدٍ له، فقال: ما له مال (فأكاتبه) (٢) ولا هو صالح فأزوجه، وكان يكره الضرب، ويقول: القيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن یوسف بن یعقوب فرماتے ہیں کہ چند لوگوں نے حضرت طاؤس سے اپنے کسی غلام کے متعلق عرض کیا : نہ تو اس کے پاس مال ہے کہ میں اس کو مکاتب بنا دوں نہ ہی وہ نیک ہے کہ میں اس کی شادی کر دوں اور وہ شخص مارنے کو ناپسند کرتا تھا : آپ نے فرمایا : اس کو قید کردو۔
حدیث نمبر: 28415
٢٨٤١٥ - حدثنا ابن مهدي عن إبراهيم (١) (بن طهمان) (٢) عمن حدثه عن جابر ابن عبد اللَّه أنه كان يكره أن يجعل الرجل في عنق غلامه (الراية) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن طھمان اپنے کسی شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بچہ کی گردن میں طوق ڈالنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 28416
٢٨٤١٦ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن أنه كان يكره أن يجعل الرجل في عنق غلامه (الراية) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے بچہ کی گردن میں طوق ڈالے۔
حدیث نمبر: 28417
٢٨٤١٧ - حدثنا ابن أبي زائدة عن الأعمش عن إبراهيم عن مسروق عن عبد اللَّه أنه قال: لرجل وذكر امرأته فقال: قيدها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے فرمایا : جس نے اپنی بیوی کا ذکر کیا تھا کہ تم اسے قید کردو۔
حدیث نمبر: 28418
٢٨٤١٨ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: سمعت النبي ﷺ يقول: "سلوا اللَّه علمًا نافعًا، وتعوذوا باللَّه من علم لا ينفع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ تم لوگ اللہ رب العزت سے نفع پہنچانے والے علم کا سوا ل کرو اور اللہ رب العزت کی پناہ مانگو ایسے علم سے جو نفع نہ پہنچائے۔