کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان لوگوں کا بیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جن کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا
حدیث نمبر: 28403
٢٨٤٠٣ - حدثنا (جعفر) (١) بن عون عن أبي العميس عن عون بن أبي جحيفة عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ آخى بين سلمان و (٢) أبي الدرداء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سلمان اور حضرت ابو الدرداء کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔
حدیث نمبر: 28404
٢٨٤٠٤ - حدثنا ابن نمير عن هشام بن عروة عن (بشير) (١) بن عبد الرحمن بن كعب بن مالك قال: كان النبي ﷺ آخى بين الزبير وبين كعب بن مالك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بشیر بن عبد الرحمن بن کعب بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر اور حضرت کعب بن مالک کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔
حدیث نمبر: 28405
٢٨٤٠٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن أبي فروة قال: قال ابن أبي ليلى: كان رسول اللَّه ﷺ آخى بين (حمزة وزيد) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زید اور حضرت حمزہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔
حدیث نمبر: 28406
٢٨٤٠٦ - حدثنا قبيصة عن حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس أن رسول اللَّه ﷺ آخى بين أبي طلحة وبين أبي عبيدة بن الجراح (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو طلحہ اور حضرت ابوعبیدہ بن جراح کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔
حدیث نمبر: 28407
٢٨٤٠٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن شهر بن حوشب أن رسول اللَّه ﷺ آخى بين عوف بن مالك والصعب بن جثامة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شھر بن حوشب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عوف بن مالک اور حضرت صعب بن جثامہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔
حدیث نمبر: 28408
٢٨٤٠٨ - حدثنا ابن نمير عن الحجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس أن النبي ﷺ قال: "لعلي أنه أخي وصاحبي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تم میرے بھائی اور میرے ساتھی ہو۔
حدیث نمبر: 28409
٢٨٤٠٩ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: أخبرنا حميد عن أنس أن النبي ﷺ آخى بين عبد الرحمن بن عوف وسعد بن الربيع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت سعد بن ربیع کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔