کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو یوں کہے: جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا
حدیث نمبر: 28395
٢٨٣٩٥ - حدثنا أزهر عن ابن عون عن محمد قال: قرأت كتابا فيه ما شاء اللَّه والأمير فقال: ما شاء الأمير بعد اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد نے ارشاد فرمایا : کہ میں نے ایک کتاب پڑھی جس میں یوں لکھا تھا : جو اللہ نے چاہا اور امیر نے، آپ نے فرمایا : امیر نے اللہ کے بعد چاہا۔
حدیث نمبر: 28396
٢٨٣٩٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن عبد اللَّه بن يسار عن حذيفة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تقولوا: ما شاء اللَّه وشاء فلان، ولكن قولوا: ما شاء اللَّه ثم شاء فلان" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم یوں مت کہو : جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، لیکن یوں کہہ لیا کرو جو اللہ نے چاہا پھر فلاں نے چاہا۔
حدیث نمبر: 28397
٢٨٣٩٧ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن يزيد بن الأصم عن ابن (عباس) (١) قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فحدثه ببعض الكلام فقال: ما شاء اللَّه وشئت، فقال: "جعلتني للَّه (عدلًا) (٢)، لا، بل ما شاء اللَّه (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا، اس نے کچھ بات بیان کی اور فرمایا : جو اللہ نے چاہا اور آپ نے چاہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم نے مجھے اللہ کے برابر کردیا۔ نہیں بلکہ یوں کہو : جو اللہ نے چاہا۔