حدیث نمبر: 28331
٢٨٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن عاصم عن ابن سيرين قال: نزل علينا أبو قتادة الأنصاري، فانقض كوكب، فأتبعناه أبصارنا، فنهانا عن ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ انصاری ہمارے مہمان بنے۔ اتنے میں ایک ستارہ ٹوٹ گیا تو ہم اسے دیکھنے لگے تو آپ نے ہمیں اس سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 28332
٢٨٣٣٢ - حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن يتبع الرجل بصره الكوكب إذا (رمي) (١) به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ جب ستارہ کو مارا جائے تو آدمی اس کے پیچھے اپنی نظر دوڑائے۔
حدیث نمبر: 28333
٢٨٣٣٣ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن هشام عن ابن سيرين عن عبد اللَّه بن الحارث عن أبي قتادة مثل حديث عبد الرحيم عن عاصم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث سے بھی حضرت ابو قتادہ کا وہ ارشاد جو حضرت عاصم سے نقل کیا، منقول ہے۔
حدیث نمبر: 28334
٢٨٣٣٤ - حدثنا (هاشم) (١) بن القاسم قال: (حدثنا) (٢) أبو عقيل قال: (حدثنا) (٣) عمرو بن خالد القرشي قال: سمعت زيد بن علي يحدث (عن أبيه) (٤) عن جده، عن علي أنه كان إذا رأى الكوكب منقضًا قال: اللهم صوبه وأصب به، وقنا شر ما يتبع (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ جب ٹوٹتا ہوا ستارہ دیکھتے تو یہ دعا کرتے : اے اللہ ! تو اس کو درست فرما اور اس کے ذریعہ درستگی فرما اور ہمیں بچا اس چیز کے شر سے جس کے یہ پیچھے ہے۔