حدیث نمبر: 28162
٢٨١٦٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة أن إبراهيم ﷺ (١) اختتن بالقدوم وهو ابن مائة وعشرين سنة، ثم عاش بعد ذلك ثمانين سنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے قدوم مقام پر ایک سو بیس سال کی عمر میں ختنہ کیا، پھر آپ اس کے بعد اسّی سال تک زندہ رہے۔
حدیث نمبر: 28163
٢٨١٦٣ - حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: كان إبراهيم أول الناس أضاف الضيف، وأول الناس قص شاربه وقلم أظافره واستحد، وأول الناس اختتن، وأول الناس رأى الشيب فقال: يا رب ما هذا؟ قال: الوقار، قال: رب زدني وقارًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ابراہیم سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے مہمان کی ضیافت کی اور سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے مونچھ کاٹی، اور اپنے ناخنوں کو کاٹا، اور شرمگاہ کے بال صاف کیے، اور پہلے شخص تھے جنہوں نے ختنہ کیا ، اور پہلے شخص تھے جنہوں نے سفید بال دیکھے۔ تو کہنے لگے : اے میرے پروردگار ! یہ کیا چیز ہے ؟ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا : یہ عزت و وقار ہے۔ آپ نے عرض کیا ! پروردگار ! میرے وقار میں اضافہ فرما۔
حدیث نمبر: 28164
٢٨١٦٤ - حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن رجل عن أبي المليح عن شداد ابن أوس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الختان سنة للرجل مكرمة للنساء" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ختنہ کرنا آدمیوں کے لیے سنت ہے اور عورتوں کے لیے عزت کی چیز ہے۔
حدیث نمبر: 28165
٢٨١٦٥ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "خمس من الفطرة (١) " -فذكر الختان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ختنہ کا بھی ذکر فرمایا۔
حدیث نمبر: 28166
٢٨١٦٦ - حدثنا إسحاق بن منصور عن إسرائيل عن منصور عن مجاهد وإبراهيم قالا: الختان (من السنة) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور ابراہیم ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : کہ ختنہ کرنا سنت ہے۔