حدیث نمبر: 28055
٢٨٠٥٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبو عقيل قال: حدثنا (أبو) (١) سلمة (ابن) (٢) عبد اللَّه بن عمر أن عمر بن الخطاب قال: تربوا صحفكم أنجح لها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ارشاد فرمایا : تم اپنے صحیفوں پر مٹی چھڑک لیا کرو، یہ اس کے مقصد میں کامیابی ہے۔
حدیث نمبر: 28056
٢٨٠٥٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا بقية قال: حدثنا أبو أحمد الدمشقي عن أبي الزبير عن جابر أن رسول اللَّه ﷺ قال: "تربوا صحفكم أنجح لها والتراب مبارك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ تم اپنے صحیفوں پر مٹی چھڑک لیا کرو، یہ اس کے مقصد میں کامیابی ہے، اور مٹی بابرکت چیز ہے۔
حدیث نمبر: 28057
٢٨٠٥٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبو شيبة عن رجل عن الشعبي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "تربوا صحفكم أعظم للبركة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اپنے صحیفوں پر مٹی چھڑک لیا کرو، یہ بہت برکت کا باعث ہے۔