حدیث نمبر: 28040
٢٨٠٤٠ - حدثنا وكيع عن شعبة عن (خليد) (١) بن جعفر عن أبي (نضرة) (٢) عن أبي سعيد أن النبي ﷺ ذكر (٣) المسك فقال: "هو أطيب طيبكم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشک کا ذکر کیا اور فرمایا کہ یہ تمہاری خوشبوؤں میں پاکیزہ ترین خوشبو ہے۔
حدیث نمبر: 28041
٢٨٠٤١ - [حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين عن ابن عمر قال: أطيب (طيبكم) (١) المسك] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : تمہاری خوشبوؤں میں پاکیزہ ترین خوشبو مشک ہے۔
حدیث نمبر: 28042
٢٨٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) إبراهيم بن إسماعيل (٢) عن عبيد مولى سلمة عن سلمة أنه كان إذا توضأ أخذ المسك فمسح به وجهه ويديه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ جب وضو کرتے تو مشک خوشبو لیتے اور اسے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر مل لیتے۔
حدیث نمبر: 28043
٢٨٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن قيس عن الشعبي قال: كان عبد اللَّه بن جعفر يسحق المسك ثم يجعله على يافوخه (١).
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر مشک کو پیس کر اس کا سفوف بناتے پھر اسے اپنے سر کے اوپر والے حصہ میں ڈال لیتے۔
حدیث نمبر: 28044
٢٨٠٤٤ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا وكيع عن الربيع عن ابن سيرين قال: لا بأس بالمسك للحي والميت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا کہ زندہ اور مردہ کے مشک لگانے میں کوئی حرج نہیں۔