حدیث نمبر: 27964
٢٧٩٦٤ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن ابن بريدة قال: (قال) (١) عمر: ما تعلم الرجل الفارسية إلا (خب) (٢) ولا (خب) (٣) إلا نقصت مروءته (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : آدمی نے فارسی نہیں سیکھی مگر یہ کہ وہ خبیث ہوگیا اور کوئی خبیث نہیں ہوتا مگر یہ کہ اس کی مروت میں کمی آجاتی ہے۔
حدیث نمبر: 27965
٢٧٩٦٥ - حدثنا وكيع عن ثور عن عطاء قال: لا تعلموا رطانة الأعاجم، ولا تدخلوا عليهم كنائسهم، فإن (السخط) (١) ينزل عليهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثور فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : کہ تم لوگ عجمیوں کی زبان مت سیکھو اور ان کی عبادت گاہوں میں داخل مت ہو، اس لیے کہ ان پر اللہ کی ناراضگی اترتی ہے۔
حدیث نمبر: 27966
٢٧٩٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن داود بن أبي هند أن محمد بن سعد بن أبي وقاص سمع قومًا يتكلمون بالفارسية فقال: ما بال المجوسية بعد الحنيفية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داؤد بن ابی ھند فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سعد بن ابو وقاص نے چند لوگوں کو فارسی زبان میں بات کرتے ہوئے سنا تو ارشاد فرمایا : کہ لوگوں کو کیا ہوا کہ مسلمان ہونے کے بعد مجوسی ہوگئے۔