کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کپڑا لپیٹنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 27896
٢٧٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يونس عن الأوزاعي عن موسى بن سليمان عن القاسم بن مخيمرة قال: قال لقمان لابنه وهو يعظه: يا بني إياك والتقنع فإنه (مخوفة) (١) بالليل (٢)، مذلة -أو (قال) (٣): مذمة- بالنهار، (شك أبو بكر) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن مخیمرہ فرماتے ہیں کہ حضرت لقمان (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے سے فرمایا : اس حال میں کہ آپ (علیہ السلام) اسے وعظ و نصیحت کر رہے تھے : اے میرے بیٹے ! سر پر کپڑا لپیٹنے سے بچو، اس لیے کہ یہ رات میں خوف کا باعث اور دن میں ذلالت یا مذمت کا باعث بنتا ہے۔
حدیث نمبر: 27897
٢٧٨٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن (منهال) (١) بن خليفة عن عبيدة قال: رأيت طاوسًا عليه مقنعة مثل مقنعة الرهبان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو دیکھا انہوں نے راہبوں کی طرح سر پر کپڑا لپیٹا ہوا تھا راہبوں کی طرح۔
حدیث نمبر: 27898
٢٧٨٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي العلاء قال: رأيت الحسن بن علي يصلي (مقنعًا) (١) رأسه (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العلاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنے سر پر کپڑا لپیٹ کر نماز پڑھا رہے تھے۔