حدیث نمبر: 27635
٢٧٦٣٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن الشعبي قال: سمعت عبد اللَّه ابن عمر يقول: القعود بين الظل والشمس مقعد الشيطان (١).
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ سائے اور سورج کے درمیان میں بیٹھنا شیطان کے بیٹھنے کا طریقہ ہے۔
حدیث نمبر: 27636
٢٧٦٣٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يقعد الرجل بين الظل والشمس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی سائے اور سورج کے درمیان میں بیٹھے۔
حدیث نمبر: 27637
٢٧٦٣٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن زياد مولى بني مخزوم عن أبي هريرة قال: حرف الظل (مقعد) (١) الشيطان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد جو بنو محزوم کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : سائے کا کنارہ شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔
حدیث نمبر: 27638
٢٧٦٣٨ - حدثنا وكيع عن قرة عن نفيع الجمال عن سعيد بن المسيب قال: حرف الظل (مقيل) (١) الشيطان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نفیع الجمال فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب نے ارشاد فرمایا : سایہ کا کناری شیطان کے قیلولہ کرنے کی جگہ ہے۔
حدیث نمبر: 27639
٢٧٦٣٩ - حدثنا علي بن الجعد قال: حدثنا حماد بن سلمة عن محمد بن واسع عن أبي عياض عن عبيد بن عمير قال: حد الظل والشمس مقاعد الشيطان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عیاض فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر نے ارشاد فرمایا : کہ سورج اور سایہ کا کنارہ شیطان کے بیٹھنے کی جگہیں ہیں۔
حدیث نمبر: 27640
٢٧٦٤٠ - حدثنا عبد الأعلى عن خالد عن عكرمة في الذي يقعد بين الظل والشمس، (قال) (١): (ذلك) (٢) مقعد الشيطان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے اس شخص کے بارے میں جو سورج اور سائے کے درمیان بیٹھے ہوں ارشاد فرمایا کہ وہ تو شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔
حدیث نمبر: 27641
٢٧٦٤١ - حدثنا زيد بن الحباب (عن) (١) (أبي) (٢) المنيب عن ابن (٣) بريدة عن ⦗٣١١⦘ أبيه عن النبي ﷺ أنه نهى أن يقعد بين الشمس والظل (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سایہ اور سورج کے درمیان بیٹھنے سے منع فرمایا۔