حدیث نمبر: 27588
٢٧٥٨٨ - حدثنا محمد بن الحسن قال: حدثنا أبو عوانة عن مغيرة عن إبراهيم أن ابن الحنفية كان يكنى أبا القاسم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن حنفیہ کو ابو القاسم کنیت سے پکارا جاتا تھا۔
حدیث نمبر: 27589
٢٧٥٨٩ - حدثنا محمد (بن الحسن) (١) قال: حدثنا أبو عوانة عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان محمد بن الأشعث وكان ابن أخت عائشة وكان يكنى أبا القاسم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں حضرت محمد بن اشعث جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے تھے ان کو ابو القاسم کنیت سے پکارا جاتا تھا۔
حدیث نمبر: 27590
٢٧٥٩٠ - حدثنا أبو أسامة عن (فطر) (١) عن منذر عن محمد بن الحنفية قال: قال علي للنبي: إنْ وُلدَ لي غلام بعدك أسميه باسمك وأكنيه بكنيتك؟ قال: "نعم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن حنفیہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا : اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد میرے کوئی لڑکا پیدا ہوا تو کیا میں اس کا نام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر اور اس کی کنیت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیت پر رکھ دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ہاں۔