٢٧٥٨٥ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: أحب الأسماء إلى اللَّه: عبد اللَّه وعبد الرحمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : اللہ کے نزدیک پسندیدہ ترین نام یہ ہیں۔ عبد اللہ اور عبد الرحمن۔
٢٧٥٨٦ - حدثنا ابن (أبي) (١) عدي عن داود عن سعيد بن المسيب قال: أحب الأسماء (إلى اللَّه) (٢): أسماء الأنبياء.
مولانا محمد اویس سرور
داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب نے ارشاد فرمایا : اللہ رب العزت کے نزدیک پسندیدہ نام انبیاء کے نام ہیں۔
٢٧٥٨٧ - حدثنا خالد بن مخلد قال: حدثنا العمري عن نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ قال: "أحب الأسماء إلى اللَّه عبد اللَّه وعبد الرحمن" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ رب العزت کے نزدیک پسندیدہ ترین نام یہ ہیں۔ عبد اللہ اور عبد الرحمن۔