کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص یوں کہنے کو مکروہ سمجھے : زعموا انہوں نے گمان کیا
حدیث نمبر: 27456
٢٧٤٥٦ - حدثنا وكيع عن الأوزاعي عن يحيى عن أبي قلابة قال: قال أبو مسعود لأبي عبد اللَّه أو قال أبو عبد اللَّه لأبي مسعود: ما سمعت النبي ﷺ يقول: [(في) (١) زعموا؟ (قال) (٢): سمعت النبي ﷺ يقول] (٣): "بئس ⦗٢٦٧⦘ مطية الرجل (زعموا) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی قلابہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مسعود نے حضرت ابو عبد اللہ سے پوچھا یا حضرت ابوعبداللہ نے حضرت ابو مسعود سے پوچھا : کہ تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لفظ زعموا کے بارے میں کچھ سنا ہے ؟ آپ نے فرمایا : میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ آدمی کی بدترین سواری یہ ہے کہ وہ کہے لوگ یہ سمجھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 27457
٢٧٤٥٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن منصور عن عبد اللَّه أنه كره زعموا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ” زعموا “ کہنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 27458
٢٧٤٥٨ - حدثنا وكيع عن شعبة وسفيان عن عبد ربه عن مجاهد أنه كره زعموا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدربہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد لفظ ” زعموا “ کے استعمال کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے، پھر حضرت سفیان نے قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی۔ زعم الذین کفروا۔
حدیث نمبر: 27459
٢٧٤٥٩ - ثم قرأ سفيان: ﴿زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ [التغابن: ٧].
حدیث نمبر: 27460
٢٧٤٦٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن شريح قال: زعموا (زاملة) (١) الكذب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے لفظ ” زعموا “ کے بارے میں فرمایا کہ یہ جھوٹ کے تابع ہے۔
حدیث نمبر: 27461
٢٧٤٦١ - [حدثنا وكيع عن قيس عن أبي يحيى، عن مجاهد، عن ابن عون قال: زعمو زاملة الكذب] (١). فلا (تكوننّ) (٢) (للكذب) (٣) (زامله) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضر ت ابن عون نے لفظ ” زعموا “ کے بارے میں فرمایا : یہ جھوٹ کے تابع ہے۔ اور تم ہرگز جھوٹ کے تابع مت بنو۔
حدیث نمبر: 27462
٢٧٤٦٢ - حدثنا عمر بن سعد أبو داود عن سفيان عن يحيى بن هانئ قال: قال لي أبي: يا بُنيّ هَبْ لي (في) (١) الحديث: زعموا وسوف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ھانی فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے کہا : اے میرے بیٹے : اپنے کلام میں دو لفظوں کو استعمال کرنے سے بچو ۔ اور وہ یہ ہیں۔ ” زعموا “ اور ” سوف “ ۔
حدیث نمبر: 27463
٢٧٤٦٣ - حدثنا ابن أبي (عبيدة) (١) عن أبيه عن الأعمش عن يحيى بن (وثاب) (٢) قال: قال لي شريح: إن زعموا كنية الكذب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن وثاب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے مجھ سے فرمایا : بیشک ” زعموا “ جھوٹ کی کنیت ہے۔